بلوچستان پولیس کے 5500 اہلکاروں کو گوادر جانیکا حکم

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کانسٹیبلری اور پولیس کے 5500 اہلکاروں کو ڈی ایس پی اور ایس ایچ او صاحبان سمیت گوادر جانے کا حکم دیدیا گیا۔

اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جس میں امن و امان برقراررکھنے اور فسادات روکنے کیلئے ہدایت دی گئی ہیں۔

واضع رہے کہ گوادر میں گذشتہ سترہ دنوں سے ”گوادر کو حق دو“تحریک کا دھرنا جاری ہے اور آج پورے ضلع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ہے اور مکران کوسٹل ہائی وے کو پسنی، اورماڑہ اور سربندن کے مقام پر بلاک کرکے دھرنا گیا گیا جس سے ہر طرح کی ٹریفک معطل رہی۔

دھرنا شرکاکے ساتھ حکومتی وفد کی مذاکرات ناکام رہے اور اب دھرنا شرکا ء کا مطالبہ ہے کہ اب مزاکرات صرف وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان اور کورکمانڈر بلوچستان سے ہی ہونگے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment