مولانا ہدایت الرحمان کے مطالبات جائز اور عوامی ہیں،ظہوربلیدی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر پی اینڈ ڈی اور باپ کے صدرظہور بلیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ گوادر میں مولانا ہدایت الرحمان نے اپنے مطالبات کیلئے دھرنا دیاہوا ہے۔مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر میں جیسے ہی دھرنے کا اعلان کیاتھا تو حکومت نے تمام مطالبات پر عمل درآمد شروع کردیا۔مولانا ہدایت الرحمان سے میرے تین مزاکرتی دور گزریں اس کے مطالبات جائز اور عوامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی حکومت بنی سروس ڈیلیوری میں جو کمی تھی پوری کرنے کی کوشش کی۔ مکران ڈویژن کے تمام ایم پی ایز نے نئے حکومت کیلئے کوششیں کیں۔ہم نے ابھی نئی حکومت بنائی اورمولانا صاحب سے کہا ٹرالنگ ایشو پر 8 ٹرالرز کارروائی کے طورپکڑیں ہیں اگر یقین نہیں تو کوئی نمائندہ بیج کر دیکھ لیں اورٹرالنگ کے حوالے سے سندھ حکومت سے بھی بات کرینگے،ایران بارڈرپرٹوکن سسٹم بھی ختم کردیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کے مطالبے سے پہلے ہی چیک پوسٹوں کے حوالے سے ہم کام کررہے ہیں۔مولانا خود یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ چیک پوسٹوں کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے۔مولانا کے مطالبے کے مطابق شراب خانوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔حکومت بلوچستان مولانا ہدایت کے ڈیمانڈ کے حوالے سے سیریس ہے۔

کٹھ پتلی وزیر پی اینڈ ڈی ظہور بلیدی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کے مزاکرات ناکام ہونے پر مجھ سمیت وزراء گوادر گئے۔مولانا سے کہا برائے مہربانی مزاکرات کے دروازے بند نا کرے۔مولانا نے خود اپنے تقاریر میں کہاہے کہ کچھ مطالبات پر عمل درآمد ہورہاہے۔مولانا ہدایت الرحمان سے کہتاہوں کچھ وقت دیں کچھ مطالبات پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔مولانا ہدایت الرحمان سے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا اور آپ کا مقصد ایک ہے۔

Share This Article
Leave a Comment