بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل وآزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پرگوادر میں پندرہ دنوں سے جاری عوامی دھرنے سے متعلق کہاکہ گوادر میں عوامی احتجاج نے سی پیک کے تحت ترقی کے نعرے کو بے نقاب کر دیا۔
انہوں نے کہاکہ دنیا میں کہیں بھی استعمار مقامی لوگوں کی خوشحالی کا باعث نہیں بنا۔
رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سولہویں صدی میں ساحل کے بلوچوں نے اکیلے پرتگالیوں کا مقابلہ کیا لیکن اب پوری بلوچ قوم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔