کوئٹہ کے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کو ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص نعش ملی جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھوادیا گیاہے۔
ریسکیو ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ شخص شکل و صورت سے نشے کا عادی لگتا ہے۔