کوئٹہ و خضدار میں 2افراد ہلاک،مانجھی پورمیں نوجوان کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے ہنہ بائپاس پر گاڑی کی ٹکر سے روزی خان نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کا روائی جا ری ہے۔

دریں اثناخضدار میں ایک نوجوان گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

عبدالرشید نتھوانی پسٹل صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جنہیں خضدار میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا گیا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

یاد رہے کہ ان کا ایک بھائی چند ہفتے قبل خضدار میں فائرنگ سے قتل کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں مانجھی پور کے پولیس تھانہ عادل پور کی حدود میں 18 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ عادل پور کی حدود گوٹھ غلام رسول میں 18 سالہ نوجوان کاشف علی نے مبینہ طور پر آتشی اسلحہ سے فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیاگیا۔

Share This Article
Leave a Comment