موٹروے پولیس کے سینئر پٹرولنگ آفیسر اظہر الرحمن نے ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ منعقدہ آگاہی سیشن کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاپاکستان میں سالانہ 30ہزار 5سو 82 اور بلوچستان میں 8ہزار افراد سڑک حادثات میں لقمہ اجل بن رہے ہیں جن کی یومیہ اوسط 24بنتی ہیں۔یعنی ہم ہر گھنٹے میں سڑک حادثات کے نتیجے میں ایک قیمتی جان کھو رہے ہیں، روڈ سیفٹی اور آگاہی کے ذریعے سڑک حادثات میں ہونے والی جانی نقصان کو 50سے 70فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس کا ہمیں تعاون درکار ہیں۔
اس موقع پر موٹروے پولیس کے سینئر پٹرولنگ آفیسر اظہر الرحمن کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 13.5لاکھ لوگ سڑک حادثات کے نتیجے میں جان کی بازی ہار جاتے ہی بلکہ 20سے 50لاکھ لوگ زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔ دیکھا جائے تو عالمی سطح پر حادثات کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد کی شرح 37سو افراد یومیہ بنتی ہے۔
حادثات کے شکار ہونے والے افراد میں سے اکثر کی عمریں 15سے 35سال کے درمیان ہوتی ہیں۔اگر اس کی شرح گھنٹوں کے اعتبار سے نکالا جائے تو ہر 16سیکنڈ میں ایک شخص لقمہ اجل بن جاتا ہے یا پھر زخمی ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سالانہ 30ہزار 5سو 82افراد سڑک حادثات کے نتیجے میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ بلوچستان میں سڑک حادثات کے نتیجے میں لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 8ہزار سے زائد ہے جبکہ 27سے 30ہزار افراد سڑک حادثات کے نتیجے میں زخمی ہو کر پوری زندگی کے لئے معذور بن جاتے ہیں۔