جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری اور گوادر کو حق دو تحریک کے مرکزی کردار مولانا ہدایت الرحمان نے حکومت کو آخری تین دن دیے ہیں۔
جاری اعلامیہ میں مولانا ہدایت الرحمان نے حکومت کو 3دن کی مہلت دیتے ہوئے آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ ماننے کی صورت میں اوتھل زیرو پوائنٹ، اورماڑہ زیرو پوائنٹ،پسنی زیرو پوائنٹ اور سربندن زیرو پوائنٹ کوبلاک کرکردیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب گوادر شہرمیں جاری مرکزی دھرنا بھی اسی تسلسل سے جاری رہے گا۔
مولانا نے کہا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہیں ہوئے تو صرف گوادر ہی نہیں بلکہ پورے ساحل بلوچستان کے مرد و خواتین سڑکوں میں ہونگے۔