پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے گذشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج حملیہ اور ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجگور میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جلیل خان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی جلیل خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا، سکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کیلئے پرُعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں فورسزپرحملوں کی ذمہ داری زیادہ تر آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں لیکن تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول کی ہے۔