ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

کئی روز کی مزاحمت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا ہے۔

امریکی صدر کا یہ ٹیسٹ ان میں کورونا وائرس کی موجودگی کے شبے پر ہوا جس کے بعد وائٹ ہاو¿س نے احتیاطی تدابیر بڑھا دی ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ کمرے میں لے جانے سے قبل ان کے درجہ حرارت کی پیمائش کی گئی جو معمول کے مطابق تھا۔

امریکی صدر ان تین افراد سے ملاقات کے بعد بھی ٹیسٹ نہ کرانے پر بضد تھے جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کسی موقع پر وہ ممکنہ طور پر کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔

تاہم وائٹ ہاو¿س کے ڈاکٹر نے جمعہ کی رات کہا کہ امریکی صدر میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہے اس لیے ان کا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ جمعہ کو پریس کانفرنس میں رپورٹرز کے کئی بار سوالات کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کرا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس سے امریکا میں اب تک 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہفتہ کو وائٹ ہاو¿س کی طرف سے یہ اعلان بھی سامنے آیا کہ اب ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے قریب آنے والے ہر شخص کا درجہ حرارت دیکھا جائے گا، جن میں صحافی بھی شامل ہیں۔

وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جوڈ ڈیرے نے کہا کہ یہ اقدام کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر امریکی صدر نے گزشتہ روز ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق صرف امریکی ریاست اوہایو میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں برازیل کے سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ناظم الامور نیسٹر فورسٹر میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے۔

دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتیں 5 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے یورپ کو اس عالمی وبا کا نیا مرکز قرار دیے جانے کے بعد متعدد ممالک نے اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment