پاکستانی ٹیم کوجھنڈے سمیت واپس بھیجو، بنگلادیشی وزیر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے نیٹ سیشن کے دوران پاکستانی جھنڈا لگائے جانے پر جہاں بنگلادیش کے سوشل میڈیا صارفین خفا نظر آئے وہیں اپنی سرزمین پر پاکستانی جھنڈا دیکھ کر بنگلادیش کے وزیر نے بھی پاکستانی ٹیم کوجھنڈے سمیت واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

اس معاملے پر بنگلا دیشی وزیر مملکت برائے اطلاعات مراد حسن نے کہا کہ وہ پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پرچم لہرائے جانے والی ٹیم کو قبول نہیں کرسکتے۔

مراد حسن نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے لیکن ہم پریکٹس سیشن کے دوران ان کی جانب سے پاکستانی جھنڈا لگانا قبول نہیں کرسکتے، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب ہم بابائے بنگلا بادھو شیخ مجیب کی سالگرہ اور اپنی آزادی کی 50 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

بنگلادیشی وزیر مملکت نے قومی ٹیم کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ انہیں جھنڈے کے ساتھ ہی واپس بھیج دینا چاہیے۔

بنگلا دیشی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی جھنڈا دیکھ کر ہمارے دل دہل جاتے ہیں ان کو سیشن کے دوران جھنڈے کی ضرورت ہی کیوں ہے؟ یہ آخر ڈرامہ ہے یا فسانہ؟

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔

Share This Article
Leave a Comment