بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک مک میں نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کی بارودی سرنگ سے نشانہ بناکر فورسز کو نقصان پہنچایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گاڑی میں سوار اہلکار ہلاک زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم فورسز پر ہونے والے حملے اور اہلکاروں کے ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیق انتظامیہ نے تاحال نہیں کی ناہی فورسز کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا موقف اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
دریں اثنا پنجگور میں ایک اور واقعہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق منگل کو پنجگور چتکان بازار میں نا معلوم مسلح مسلح گاڑی سوارافراد کی فائرنگ سے ار شاد نا می شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کارروائی جار ی ہے۔