بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ پل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔
حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں 3 افرادہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع پاتے ہی ریسکیو اداروں کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔