کولواہ: شکست خور پاکستانی فوج نے شہیدجنگجو کے قبر کو توڑدیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جاری مسلح آزادی تحریک سے پاکستانی فوج کو اخلاقی و نفسیاتی شکست کا سامنا ہے۔

گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے کولواہ کے گردو نواح میں جاری فوجی جارحیت کے دوران فوج نے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ایک شہید جنگجو سخی بخش عرف مرید کے آخری آرام گاہ کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے توڑ دیا اور قبر کے تختی کو اکاڑ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کسی شہید جنگجو کی قبر کی بے حرمتی کی گئی ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی شہید جنگجوؤں کے قبروں کو محض عوامی عقیدت کے باعث توڑ دیا گیا تاکہ عوام میں ایک خوف پیدا کیا جاسکے لیکن اس کے باوجود بھی وہ عوام کے دلوں بلوچ سرزمین کی آزادی کے جنگجوؤں کی عقیدت کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔

بلوچستان میں جاری مسلح جدوجہد سے پاکستانی فوج ایک نفسیاتی وذہنی کوفت کا شکار ہے اور اب تک کئی فوجی اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment