پنجگور میں ریاستی مخبر دوستین کو ہلاک کیا ہے۔ بی ایل ایف

0
498

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کل شام کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے وشبود میں ریاستی مخبر دوستین کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔ اس دوران ایک شخص چاکر ولد عبدالواحد نے مزاحمت کرکے مجرم کو بچانے کی کوشش کی جس سے وہ زخمی ہوا ہے۔ ہمیں اْس سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن دوستین جیسے غداروں کو کوئی بچانے کی کوشش نہ کرے کیونکہ وہ پاکستان کے جنگی جرائم اور بلوچ نسل کشی میں برابر شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوستین ولد فضل سکنہ وشبود بلوچ مزاحمت کاروں کی مخبری اور ان کے رشتہ داروں کی نشاندہی میں ایف سی اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کا معاون کار رہا ہے۔ ایف سی اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ کیلئے وشبود میں مزاحمت کاروں کی رشتہ داروں اور گھروں کی نشاندہی کا کام کرتا تھا۔ اس نے بے گناہ لوگوں کو اٹھانے اور انہیں لاپتہ کرنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔

ایسے ریاستی ایجنٹ جو چند مفادات کی خاطر بلوچ نسل کشی میں قابض ریاست کے ساتھ ہیں، انھیں کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here