بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
نوجوان کو پنجگور کے نواحی علاقے گڈگی کیلکور سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز دوپہر کے وقت گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت عاصم ولد ملنگ کے نام سے ہوئی ہے۔پاکستانی فورسز نے گھر والوں کو حراساں کرنے کے ساتھ لوٹ مار بھی کی۔
چار سال قبل پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار عقیل احمد سکنہ کلی بہرام شہی مستونگ گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
مذکورہ شخص کے بازیابی کی تصدیق لاپتہ بلوچوں کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کردی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔