کوئٹہ میں ایف سی پر بم دھماکا،ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان فورسز ایف سی پر بم حملہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر حق آباد ریلوے پھاٹک کے مقام پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور اہلکار گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر گشت کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریلوے ٹریک کے قریب ہوا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment