یمن میں عرب اتحاد کے فضائی حملے جاری،115حوثی باغی ہلاک

0
209

عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے تزویراتی اہمیت کے حامل شہرمآرب کے نواحی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 115 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں اپنے بھاری جانی نقصان کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور اس نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خاموشی اختیارکررکھی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے منگل کے روزعرب اتحاد کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس نے اطلاع دی ہے کہ لڑاکا طیاروں نے مآرب شہر کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور واقع قصبے الجوبہ میں حوثی ملیشیا کی گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔اس کیعلاوہ شہر سے 30 کلومیٹرشمال مغرب میں واقع قصبے الکسارا میں بھی فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے 115جنگجومارے گئے ہیں اور ان کی 14 گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here