تربت میں بم دھماکہ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے آبسرمیں بم دھماکہ کی آوازسنی گئی،دھماکہ کے بعد فائرنگ کی آوازسنی گئی،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ہینڈگرنیڈ حملہ ہواہے،تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان کے علاقے ضلع پنجگور میں فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے دو فراد ہلاک ہوگئے اور متعدد افراد کی زخمی ہونے کی بھی اطلات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجگورکے علاقے وشبودمیں بم کا دھماکہ ہوا جس سے دو افرادہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائیس سے کیا گیا، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور دھماکے کا ہدف سیکورٹی فورسز تھے، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ ایک جاں بحق شخص کی شناخت نوراللہ کے نام سے ہوئی جو پنجگور کا رہائشی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد بازار بند ہوگیا۔