ضلع کیچ کی تحصیل دشت کے علاقے کاشاپ میں پاکستانی فوج نے 6 سے زائد افراد حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیے۔
جبری گمشدگی کا شکار بنائے جانے والے افراد میں سے پرویز ولد امام بخش سکنہ کاشاپ، خالد ولد مجید سکنہ کاشاپ، طاہر ولد محمد سلیم سکنہ کاشاپ، نسیم ولد حاجی کریم سکنہ جمک اور اسماعیل ولد غلام حسین سکنہ جمک کی شناخت ہوچکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حراست بعد جبری لاپتہ کیے گئے افراد میں سے دو مہمان نسیم ولد حاجی کریم سکنہ جمک۔ اسماعیل ولد غلام حسین سکنہ جمک بھی شامل ہیں جبکہ دو سے تین افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔