یونس داؤد کو شہید کرنیوالے پاکستانی ایجنٹوں کی شناخت ہوگئی ہے، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ کامریڈ یونس داؤد عرف کامریڈ میراس ولد مُلا داؤد سکنہ دشت زرین بُگ کو گزشتہ دنوں مغربی بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں دو پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے شہید کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامریڈ یونس داؤد 2012 سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کے مسلح جنگ سے وابستہ تھے۔ کامریڈ یونس بلوچ بلوچی کے ایک اچھے شاعر اور لکھاری تھے، وہ تنظیم کے سوشل میڈیا ٹیم کے ایک فعال رکن تھے۔ تنظیم ان کی مستقل مزاجی اور انمول کردار پر انہیں خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ وطن کی آزادی کی خاطر شہیدوں کے بہتے لہو کی آبیاری کیلئے بلوچ وطن کو قابض پاکستان کیلئے جہنم بنا دیگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کامریڈ یونس کو ساحلی شہر گوادر سے بلوچ دوست کے شکل میں آنے والے دو ریاستی ایجنٹوں فہد ولد واجد، حفیظ ولد واجد نے دھوکے سے شہید کیا اور فوجی مدد سے گوادر میں فرار ہوگئے۔ ہم گوادر کے باشعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان ایجنٹوں کی سوشل بائیکاٹ کریں جنہوں نے چند پیسوں کے لالچ میں بلوچ وطن کے ایک عظیم فرزند کو شہید کیا۔ تنظیم جلد ان ایجنٹوں کو عبرت کا نشانہ بنائیگی۔

Share This Article
Leave a Comment