مستونگ: دو گاڑیوں میں تصادم سے 4افراد جھلس کرہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مستونگ میں کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کانک کراس کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں دو گاڑیوں میں آگ لگ جا نے سے 4افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

لیویز کے مطابق جمعرا ت کو کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کانک کراس کے قریب مزدہ ٹرک اور ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتی ہی پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) محمدالیاس کبزئی نے فوری طور پر لیویز حکام کو ریسکیو آپریشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فائر برگیڈ کو طلب کرکے ریسکیو آپریشن کرکے آگ کو بجایا لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیامزید کا روائی جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment