پنجگور اور کوئٹہ سے 2 لاشیں بر آمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے لاپتہ شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش پنجگور کے تحصیل پروم کے مقام سے برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت نواز ولد عبدالمالک سکنہ کریچی رخشان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص تین روز قبل اپنے ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی سے پنجگور آرہے تھے پروم جائین پہنچنے پر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

آج مذکورہ شخص کی بوری بند لاش پروم دز کے مقام سے برآمد ہوئی ہے تاہم گاڑی غائب ہے۔

قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی انتظامیہ جاہ وقوعہ پہ پہنچ چکا ہے۔

دریں اثنا کوئٹہ کے وسطی علاقے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گز شتہ روز ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردی گئی۔

لاش کی شکل و صورت سے نشے کا عادی معلوم ہورہا ہے۔

لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment