سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ نوید بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے فیس بک پیج پر نوید بلوچ کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔
نوید بلوچ کو کوئٹہ میں 11اکتوبر کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں اس کے گھر سے انکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جبری طور پر اٹھا کر لاپتہ کیا تھا۔اور اس سلسلے میں ایک ویڈیو میں بھی وائرل ہوگئی تھی جس میں سی ٹی ڈی اہلکار نوید بلوچ کو خواتین و بلوچوں کے سامنے گرفتار کرکے جارہے تھے۔
نوید بلوچ کی بازیابی کیلئے ان کی فیملی کی جانب سے پریس کانفرنس سمیت احتجاجی مظاہرے بھی کئے اور اب بھی وہ گورنر ہاؤس کے سامنے جاری دھرنے کا حصہ ہیں۔