پسنی میں 2 شہید سرمچاروں کوسپرد خاک کردیاگیا

0
309

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی ضلع گوادر میں 2 شہید سرمچاروں کوسپرد خاک کردیاگیاہے۔

شہید اسد اللہ (باسط) اور شہید عاقل عذاب (ریاض) گذشتہ روز کولواہ میں پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے جاری کردی بیان میں اس جھڑپ کی تصدیق کی تھی اور کہا تھاکہ کولواہ کے قریب دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 4مسلح افراد مارے گئے۔

شہید اسد اللہ اور شہید عاقل کے نماز جنازہ ان کے آبائی قصبہ پسنی ضلع گوادر میں پڑھائے گئے جس میں بڑی تعداد میں ان کے لواحقین اور شہریوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد انہیں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

ابھی تک کسی بھی مسلح تنظیم نے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے ان سرمچاروں سے اپنے تعلق ظاہر نہیں کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here