ایس آر اے نے نوابشاہ میں آئی ایس آئی دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
196

سندھی آزادی پسند مسلح تنظیم ایس آر اے نے آج نوابشاہ میں پاکستانی خفیہ ادارے کے آفس پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

سندھودیش روولیوشنری آرمی ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج صبح نوابشاہ میں سرکٹ ہاؤس کے سامنے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی“آئی ایس آئی”کی آفس پر گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب آئی ایس آئی آفس کے گیٹ کی چوکی پر مقرر اہلکار رات کی ڈیوٹی ختم کرکے جا رہے تھے اور دوسرے اہلکار صبح کی چارج لے رہے تھے، حملے میں دو اہلکار مارے گئے ہیں اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایس آر اے سندھ وطن پر قابض پنجابی فوج کو خبردار کرتی ہے کہ سندھ وطن سے قبضہ ختم کرکے چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی جنگ جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here