افغانستان میں بلوچ مہاجرین کی گرفتاریاں اور گھروں پر چھاپہ مایوس کُن ہے،عبدالنبی بنگلزئی

0
383

بلوچ بزرگ رہنما میرعبدالنبی بنگلزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 80 سالہ خان محمد مری اور دیگر بلوچ مہاجرین کی افغانستان کے صوبے نیمروز میں افغان حکومت کی طرف سے گرفتاریاں اور گھروں پہ چھاپہ و تلاشی قابل افسوس اور مایوس کُن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ اور پشتون کے ہمسایہ ہونے کی وجہ سے برادرانہ تعلق اور تعاون رہا ہے اور رہے گا ان اقوام کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی۔

بلوچ رہنما کا کہنا ہے کہ ہم افغان حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ گرفتار بلوچ مہاجرین کو با عزت رہائی دی جائے تاکہ ہمسایہ دارانہ اور دوستانہ رشتوں کو قائم رکھا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here