بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم میں 4 افرادہلاک ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ٹوڈی کار پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
لاشیں ڈی ایچ کیواسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردی گئی ہیں، جب کہ ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔