طلبا پر مسلح غنڈوں کی فائرنگ و لاٹھی چارج بد ترین لا قانونیت ہے،ملک سکندر

0
200

بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جام کمال کی لولی لنگڑی حکومت میں عوام خوف کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں، پولیس کی موجودگی میں مسلح غنڈے مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، اخلاقی جواز کھونے کے باوجود جام کمال کرسی پر اٹکے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پاکستان میڈیکل کمیشن کے آن لائن ٹیسٹ کے خلاف میڈیکل طلبا کے احتجاج پر لاٹھی چارج، تشدد پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ جام بے کمال کی لولی لنگڑی خوفزدہ حکومت جہاں ریڈ زون میں سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح غنڈے دن دہاڑے پولیس کی موجودگی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

یہ ہے جام کمال کا ابھرتا ہوا بلوچستان جہاں خوف کے سائے میں زندگی گزاری جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں قانون کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جام کمال عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here