کوئٹہ: آن لائن انٹری ٹیسٹ کیخلاف سراپا احتجاج طلبا ریڈ زون میں داخل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے آن لائن میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کو ریڈزون داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی لیکن طلبا ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔

جنہوں نے پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب سے ایک ریلی نکالی۔

ریلی میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد شامل تھی کی ریلی کے شرکاء پی ٹی سی ایل چوک پہنچے تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اس دوران طلباء نے پولیس کیخلاف نعرے بازی اور اس طرح طلباء نے پولیس رکاوٹین عبور کرکے جعفر خان جمالی روڈ ریڈزون میں داخل ہوگئے اور دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

اس دوران کوئٹہ شہر میں ٹریفک شدید جام ہوگیا۔

Share This Article
Leave a Comment