کراچی میں سپرہائی وے پر نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے خیرپور جا رہی تھی کہ سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کراچی کے علاقے انچولی سے ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو کوٹری تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، متاثرہ بس کے مسافر اندرون سندھ مقدس مقامات کی زیارت کو جا رہے تھے۔
دوسری جانب حادثے کا شکار ٹریلر کے مالک اقبال مطابق بس نے ٹریلر کو پیچھے سے ٹکر ماری، ٹریلر میں ڈرائیور اور کلینر موجود تھے، دونوں کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔
ٹریلر مالک کا کہنا ہے دوسرے ڈرائیوروں نے بتایا کہ بس ڈرائیور اوورٹیک کی کوشش کر رہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
دریں اثنا کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ دو بچے ہلاک ہوگئے۔
پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے نواحی علا قے مشرقی بائی پاس کے قریب ڈمپر الٹ جا نے کے باعث حضرت عمر اورامیر محمد نامی بچے جاں بحق ہو گئے پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعدلا شیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مز ید کارروائی جا ری ہے۔