کیچ: آل پارٹیز نے تاج بی بی کے قتل پر نامعلوم افراد کیخلاف درج مقدمے کو مستردکردیا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

آل پارٹیزکیچ کے کنونیئر مشکورانور ایڈووکیٹ نے بروز منگل تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 21ستمر کو آبسر کے علاقے آسکانی بازار کے رہائشی تاج بی بی بلوچ کو اس وقت گولی مارکرشہیدکیاگیا جب وہ اپنے خاندان کے دیگر لوگوں کیساتھ کیچ ندی اور سامانے کور ندی کی طرف لکڑی کاٹنے کے غرض سے جارہی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ شہید تاج بی بی کے لواحقین کے مطابق فائرنگ سیکورٹی فورس کے چیک پوسٹ سے ہوئی ہے لیکن تربت لیویز نے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج کی ہے، اس لئے آل پارٹیز کیچ جھوٹی ایف آئی آر کومسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے سوالوں کہاکہ جواب دیتے ہوئے کہ ڈی سی کیچ نے جائے وقوعہ سے جائے واقعہ کے درمیان فاصلہ سارے 3کلومیٹر بتایا ہے وہ ایک کلومیٹر بھی کم ہے لگائے ضلعی انتظامیہ معاملے کونجیں سے نہیں لے رہی ہے اور تین دن سے ملاقات کوبھی وقت نہیں دے رہے ہیں۔اس موقع پر شہید تاج بی بی کے بھانجا عبدالرزاق بلوچ نے کہاکہ ایف آئی آر لیویز نے خود درج کرکے غلط بیانی کی ہے اور چیک پوسٹ 3کلومیٹر نہیں 900میٹر دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ کو ایف آئی آر کے لیے جو درخواست دی تھی اس کے بالکل برعکس مقدمہ درج کیا گیا ہے، شہید کے بھائی نے قاتلوں کو نامعلوم افراد نہیں کہا تھا انتظامیہ نے خامخواہ تاخیر کرکے نہ صرف قاتلوں کو بچانے کی کوشش کی بلکہ ایف آئی آر بھی غلط اور سروپا درج کیا جس سے ہماری فیملی کو انصاف تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

پریس کانفرنس میں شہید تاج بی بی کے بھانجا عبدلرزاق بلوچ اور دیگر فیملی ممبران کے علاوہ آل پارٹیز کے ڈپٹی کوارڈی نیٹر فضل کریم، پی این پی عوامی کے مرکزی رہنما خان محمد جان، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب شمبے زئی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام یاسین بلوچ، بی این پی عوامی کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ، جے یو آئی تحصیل تربت کے امیر مولانا عبدالقدیر مینگل، ثنا اللہ مری، آل پارٹیز کے پریس سیکریٹری حفیظ علی بخش، نیشنل پارٹی کے رہنما انور اسلم اور تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔

Share This Article
Leave a Comment