مستونگ سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ ہونے والے نوجوان بازیاب ہوگئے۔
بازیاب ہونے والے نوجوان بابل بنگلزئی کو رواں سال 10اگست کو مستونگ سے فورسز اور سیکورٹی اداروں نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بابل بنگلزئی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت دیگر لاپتہ کی بازیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں بھی اپنی کردار ادا کرے گی۔