گوادر سے 2 افراد مسلح افراد کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گوادر سے نامعلوم مسلح افرادنے دونوجوانوں کو حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں لاپتہ کئے گئے نوجوانوں میں ایک نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر و گوادر کے معروف تاجر آدم قادر بخش کا کزن اور دوسرا ملازم ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت نور محمد ولد کریم بخش بلوچ اور ناصر کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں انہیں آج اتوار کے سہ پہر آدم قادر بخش کے دوکان سے نامعلوم مسلح افراد حراست میں لیکر لے گئیجوسفید کلر کی کورولا گاڑی میں آئے تھے جن کے آگے نمبر پلیٹ تھا اور پیچھے نہیں تھا۔

آدم قادربخش اور ناصر کے اہلِ خانہ نے گوادر کے سیکیورٹی فورسز سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام سی پیز پر چیکنگ سخت کرکے اغوا کاروں کو پکڑنے میں مدد کریں۔

واضع رہے کہ آج گوادر میں بانی پاکستانی محمد علی جناح کے مجسمے کو بم دھماکے سے اڑاگیا ہے اورسیکورٹی فورسز سرچ آپریشن کر رہے تھے۔لوگ یہی گمان کر رہے ہیں کہ یہ دونوں نوجوانوں کی جبری گمشدگی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہوسکتی ہے۔کیونکہ جب بھی اس طرح کاکو ئی واقعہ ہوتا ہے تو اس کے ردعمل میں لوگوں کی جبری گمشدگیوں کے واقعات سامنے آتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment