پنجگور: گاڑی خراب ہونے پرجبری گمشدگی کی کوشش ناکام

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم گاڑی سواروں کی گرمکان کے علاقے ایک شخص کی جبری گمشدگی کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب موقع پران کی گاڑی خراب ہوگئی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ جب عین موقع پراغوا کاروں کی گاڑی خراب ہوگئی تو وہ اغوا شدہ شخص سمیت گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں کی گاڑی دھر لیا گیا ہیاور اغوا کاروں کی تلاش جاری ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے اس طرح کے متعدد کیسز عین موقع پر لوگوں کی مداخلت پر بھی ناکام ہوگئے لیکن ان جبری گمشدگیوں کے پیچھے ریاستی خفیہ ایجنسیاں ہیں اسی لئے ناکامی کے بعد بھی نہ ان پر ریاستی عدلیہ پر کیس چلتا ہے اور نہاس طرح کے کیسز میڈیا میں رپورٹ ہوتیہیں۔

Share This Article
Leave a Comment