پسنی کے ساحل پر دبئی کے شیخ محمد بن راشد کا دیوقامت اسکیچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پسنی کے آرٹسٹ حسین زیب،زبیرمختاراور بہارعلی گوہر نے زرین بیچ پر دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2020 کی مناسبت سے شیخ محمد بن راشد المختوم کا دیوقامت بیچ اسکیچ بناکر سب کو حیران کردیا۔

زرین کے بیچ پر یہ اسکیچ 57×62 فٹ پر بنائی گئی ہے جو 3ہزار534اسکوائر فٹ بنتی ہے جو پاکستان میں بنائی گئی سب سے بڑی بیچ اسکیچ قراردی جارہی ہے۔

مقامی میڈیا ”پسنی نیوز“ کے مطابق پسنی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ زبیر مختار،بہار علی گوہر اور حسین زیب نے ضلع گوادر کے ساحلی شہرپسنی کے ساحل کنارے یکم اکتوبر 2021 میں دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2020کی پروموشن کے لیے یواے ای کے شیخ محمد بن راشد المختوم کا دیو قامت بیچ اسکیچ بناڈالی جو 75×62فٹ پر بنائی گئی اور 3 ہزار 534اسکوائر فٹ پر محیط ہے۔

اس دیوقامت بیچ اسکیچ کو بنانے کے لیے پسنی بلوچستان کے آرٹسٹوں نے بڑی مہارت سے کام کیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ جام کمال نے پسنی بلوچستان کے آرٹسٹوں کے فن کو سراہا اور شیخ محمد بن راشد المختوم کے مذکورہ بیچ اسکیچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا۔

واضح رہے کہ پسنی بلوچستان کے آرٹسٹ زبیرمختار،حسین زیب اور بہار علی گوہر نے اس سے قبل مختلف شخصیات کی بیچ اسکیچ بنا کر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔جن میں بلوچی گلوکار نورخان بزنجو،ناکو فیضک،عطاشاد شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment