تربت میں تاج بی بی کے قتل پر ایف سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

فرنٹیئر کورپس (ایف سی)کے ہاتھوں قتل ہونے والی شہید تاج بی بی کے قتل کے خلاف آل پارٹیز کیچ اور تربت سول سوسائٹی کی طرف سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت آل پارٹیز کیچ کے کنونیئر مشکور انور ایڈوکیٹ اور تربت سول سوسائٹی کے کنونیئر گلزار دوست نے کی۔

شھید فدا چوک پر ریلی کے شرکاء نے دھرنا دیا جہاں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاج بی بی کی شہادت ایف سی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوئی ہے جب تک اس کی فیملی کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مقررین نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج نہیں کیا جاچکا حالانکہ فیملی نشاندہی کرچکی ہے کہ فائرنگ ایف سی اہلکاروں نے کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فورسز کا کردار بلوچستان میں سیکیورٹی کی فراہمی کے بجائے عوام کو دہشت زدہ کرنا رہ گیا ہے، آپسر ہی میں طالب علم حیات بلوچ کو گولی مار کر شھید کردیا گیا ایک سال کے بعد وہی روش پھر دہرا کر تاج بی بی کو شھید کیا گیا۔یہ رویہ یہاں کی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو کسی طور قبول نہیں ہے۔

مقررین نے فوری طور پر تاج بی بی کی شھادت کی تحقیقات اور فیملی کی نشاندہی پر ایف آئی آر درج کرکے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریلی کی حمایت بی ایس او پجار اور شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس نے بھی کی تھی۔

مظاہرے میں جسٹس فارشہید شاہینہ شاہین کمیٹی کی کنونیئر معصومہ رفیق نے کہا کہ جسٹس فار شہید شاہینہ شاہین کمیٹی نہتی خاتون تاج بی بی بلوچ کے قتل کی مذمت کرتی ہے اور فیملی سے اظہارافسوس اور یکجہتی کرتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment