تربت: تاج بی بی کے قتل کیخلاف آل پارٹیز اور سول سوسائٹی کا مشترکہ احتجاج کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

تربت میں آل پارٹیز اور تربت سول سوسائٹی نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں تاج بی بی قتل کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کا فیصلہ اس سے قبل تربت سول سوسائٹی نے جمعرات کو احتجاجی مظاہرے کی کال دے رکھی تھی۔

آل پارٹیزکیچ کا اجلاس آج بروز بدھ سرکٹ ہاؤس تربت میں زیرصدارت کنونیئر مشکور انوربلوچ منعقد ہوا.

اجلاس میں تربت سول سائٹی کے کنونیئر گلزاردوست،کیچ سول سوسائٹی کے کنونیئر التازسخی, بی این پی عوامی کے مرکزی رہنماخان محمدگچکی، بی این پی عوامی کیچ کے صدر ظریف زدگ، نیشنل پارٹی کے ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، تربت پریس کلب کے آرگنائزر ماجدصمد اور دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں کہا گیا آسکانی بازار تربت میں ایف سی کی فائرنگ سے تاج بی بی نامی ایک خاتون شہید ہوئی ہیں۔ضلع کیچ میں ایک تسلسل سے سیکورٹی فورسز کی جانب سے نہتے لوگوں کو ماراجارہاہے۔جس سے عوام میں فورسز اور حکومت کے خلاف اشتعال پایاجاتاہے۔

انھوں نے کہا کیچ کی سیاسی پارٹیاں اور سول سوسائٹیز اپنے عوام کو تنہانہیں چھوڑیں گے ہرظلم وجبرکے خلاف آواز بلند کیاجائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سانحہ آسکانی بازار اور قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف آل پارٹیز کیچ اور تربت سول سوسائٹی کل بروز جمعرات کو تربت میں مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

انھوں نے کاروباری افراد سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد سے احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

مذکورہ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال پر بحث ومباحثہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ دیگر اضلاع کے آل پارٹز لیڈرشپ سے رابطہ کرکے جلد ہی مکران کی سطح پر موثر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment