ضلع گوادر کے کوٹہ پر غیر مقامی افراد کی تعیناتیوں کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے اسامیوں کے کوٹہ پر غیرمقامیوں کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کے وفاقی اور صوبائی محکموں میں ایسے بہت سے ملازمین موجود ہیں جو ضلع گوادر کا جعلی لوکل سرٹیفیکٹس بناکر ملازمت کررہے ہیں۔

ایک سو نو(109)کے قریب ایسے افراد کو نوٹس جاری کردی گئی ہے جن کے لوکل سرٹیفیکٹس اور ڈومیسائل جعلی ہونے کا گمان کیا گیا ہے اور ایسے لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کو منسوخ کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے آخری نوٹس بھی جاری کردی ہے۔

بتایا جاتاہے کہ وفاقی سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمت کرنے والے غیرمقامی افراد نے ضلع گوادر کا لوکل سرٹیفیکٹس بنالی ہیں ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے انہیں بارہا تنبیہ کیا گیا کہ وہ اپنے لوکل سرٹیفیکٹس اور ڈومیسائل کی تصدیق کے لیے ضلعی انتظامیہ کے آفس سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے متعلقہ افراد کو آخری نوٹس جاری کردی گئی ہے اور ایسے تمام افراد کے لوکل سرٹیفیکٹس منسوخ کردیے جائینگے جن کا ضلع گوادر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Share This Article
Leave a Comment