وزیراعظم لاپتہ افراد کی بازیابی کا اپنا وعدہ پورا نہیں کررہا،نصراللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان لاپتہ افراد کی بازیابی کا اپنا وعدہ پورا نہیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال فروری میں ہم نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دیے تھے تو ہماری ملاقات وفاقی وزیر شیخ رشید،لا منسٹر فروغ نسیم،انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری،لاپتہ کمیشن کے سربرہ جسٹس (ر) جاوید اقبال اور مارچ میں وزیراعظم عمران خان سے ہوئی تھی۔

ہمیں یقین دھانی کرائی گئی کہ وفاقی حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

لیکن اب چھ ماہ ہورہا ہے، لاپتہ افراد کے مسئلے میں خاص پیش رفت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں۔

اس لیے ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے ایک دفعہ پھر گزارش کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنا کر غمزدہ خاندانوں کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment