گوادر: لاپتہ افراد لواحقین کا احتجاجی کیمپ تیسرے روزبھی جاری رہی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گوادرمیں لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی جار ی رہی۔

گوادر سے جبری طور لاپتہ افراد کے لواحقین کی طرف سے لگائی گئی احتجاجی کیمپ میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سکریٹری مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں گوادر پریس کلب میں لگایا گیا ہے جس میں تمام تر سیاسی وسماجی جماعتوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر مولابخش مجاہد نے کیمپ میں آکر لاپتہ افراد کے لواحقین سے نہ صرف اظہار یکجہتی کیا بلکہ انھوں نے احتجاجی کیمپ میں بیٹھ کر کوئٹہ میں گورنر بلوچستان ظہور آغا سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے ان سے کردار ادا کرنے پر زور دیا جس پر گورنر بلوچستان نے یقین دھانی کرائی۔

واضح رہے گوادر میں ماہ رواں میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سمندر میں کارروبار کرنے والے چارکمسن بچوں کو خفیہ اداروں نے غائب کردیا جن میں خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے بے گناہ بچوں کے ورثا بھی شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment