داعش نے جلال آباد میں طالبان پر حملوں کی ذمے داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

شدت پسند تنظیم داعش نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں گذشتہ دنوں طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق صوبائی شہر جلال آباد میں ہفتہ اور اتوار کو کیے گئے حملوں میں طالبان جنگجوؤں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

داعش نے یہ دعویٰ اتوار کو رات گئے اپنے میڈیا ونگ اعماق نیوز ایجنسی پر شائع کیا اور اس دعوے کے ساتھ ہی افغانستان میں طالبان کے دیرینہ حریفوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

طالبان نے پچھلے مہینے تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے امریکی انخلا کے آخری مرحلے کے دوران افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا۔

طالبان کو اب افغانستان پر حکومت کرنے کے حوالے سے بڑے معاشی اور سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے اور داعش کے حملوں کی تیزی ان کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا دے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment