ضلع آواران پاکستانی فوجی آپریشن جاری، ایک شخص لاپتہ،علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری ہے،کئی افراد کو حراست میں لے گیا، جبکہ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے۔
ضلع آوارن کے تحصیل گشکور میں پاکستانی فوج نے لال جان بازار، ساجدی بازار، سحرو گرانڑی اور قرب و جوار کے دیگر علاقوں پہ دھاوا بول کرنہ صرف لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں گزشتہ شب جبری طور پر ان کے علاقوں سے بے دخل بھی کردیا گیا ہے۔
جن میں خواتین و بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔
اس کے علاوہ بعض افراد کو جن خواتین کی نمایاں تعداد شامل ہے انہیں مختصر مدت کے لیے عقوبت خانوں میں مقید ہونا پڑا جہاں انہیں انسانیت سوز مظالم سامنا بھی کرنا پڑا۔
فورسز نے خواتین و بچوں سمیت علاقہ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی افراد کو حراست میں لیا جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا جبکہ اکبر ولد قادر بخش حراست بعد تاحال لاپتہ ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فورسز انہیں جبری طور پر ان کے علاقے سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث کاروائی کی جارہی ہے جبکہ کئی افراد پہلے ہی علاقہ چھوڑ چکے ہیں

Share This Article
Leave a Comment