پنجگورسے فورسز ہاتھوں مزید ایک نوجوان جبری طورپر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے مزید ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

مذکورہ نوجوان کو فورسز نے پنجگور کے تحصیل پروم کلیری سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت احمد ولد خدا داد کے نام سے ہوئی ہے۔

لاپتہ نوجوان کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے ایک ماہ کے دورانیہ میں یہ ہمارے خاندان کا تیسرا نوجوان ہے جسے فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے اس سے قبل پروم نوکبند میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر فیصل ولد دوست محمد اور باسط ولد خالد کو بھی حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے جوتاحال لاپتہ ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment