ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں پاکستانی فوج کے ماروار چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہاہے۔
تاہم انتظامیہ یا عسکری ذرائع کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
حملے کے بعد حسب معلوم فورسز نے عام آبادی پر ماٹر گولے فائر کئے لیکن ا ابھی تک کسی قسم کی نقصانات کی اطلاع نہیں آئی۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں۔
تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔