بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آج بروز اتوارر کو فش ہاربر انتظامیہ نے جیٹی کے اندر ساحل پر ایک گہرا گڈھا کھودا ہے۔
جس سے نہ صرف سمندر جانے کے راستے بند کردیئے گئے بلکہ ساحل پر کھڑی کشتیاں بھی پھنس گئیں۔
مقامی میڈیا ”پسنی نیوز“کے مطابق ماہیگیروں کا اپنی کشتیوں تک رسائی بھی ناممکن ہوگیا ہے اور اس کے علاوہ گڈھے کے دوسری جانب کی کشتیاں سمندر سے محروم ہوگئیں۔
ماہیگیر اور علاقہ مکینوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ماہیگیروں نے احتجاجاً جیٹی (فش ہاربر) کے گیٹ پر دھرنا دیا جو اب تک جاری ہے جس میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔
واضع رہے کہ عسکری اسٹبلشمنٹ نے سیکورٹی کے آڑ میں ماہگیروں کو آہستہ آستہ سمندر سے دور رکھا جرہا ہے جس کی وجہ سے ماہیگیر مکمل طور پر فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔