بلیدہ میں فورسز پر حملہ اور ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بلیدہ و پروم کے درمیانی علاقے میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ نے اپنے علاقائی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حملہ بلیدہ اور پروم کے درمیانی علاقے پالنگج سردکیں آپ کے مقام پر ہوا ہے جہاں مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہاہے۔

تاہم انتظامیہ یا عسکری ذرائع کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment