بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ کے مطابق رات گئے ایک بجے کے قریب نذر محمد کے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو شدید ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا اور نذر محمد کے بیٹے کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
حراست بعد لاپتہ ہونے نوجوان کی شناخت گلاب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا بلوچستان کے ضلع دالبندین میں گیس سلنڈر دھماکے میں ایک خاتون ہلاک ہوئی ہے۔
یہ واقعہ دالبندین کے نواحی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب خاتون کھانا بنانے میں مصروف تھی کہ گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے خاتون بری طرح سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔
جنہیں علاج کی غرض سے پرنس فہد بن سلطان اسپتال دالبندین میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔