پنجگورمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 2 نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دونوجوانوں کوہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا ہے جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت جلیل احمد ولد الہی بخش اور علاؤالدین ولد اختر کے ناموں سے ہوئی ہے، جو دونوں افراد پروم کے رہائشی ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جلیل نے موقع پہ دم توڑ دیا تھا جبکہ علاؤالدین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

جلیل احمد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک این جی او کیلئے کام کرتے تھے اور بی ایس آزاد کے سابق رکن بھی رہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment