کیچ: ڈنڈار میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے تباہ

0
242

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں رودکان ڈنڈار کے مقام پر فورسز کو بارودی سرنگ نشانہ بنایا گیا۔

جس سے فورسز کو بھاری جانی نقصان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا ”ریڈیو زرمبش“ نے اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کی صبح کولواہ کے علاقے رودکان اور آشال کے درمیان پاکستانی فوج کی ایک گشتی گاڑی کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار کئی اہلکار موقع پر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

واضع رہے کہ گذشتہ مہینے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج پر متعدد جان لیوا حملے ہوئے اور ان کی ذمہ داریوں بھی بلوچ مسلح تنظیموں نے قبول کرلی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here