پاکستان نے چمن بارڈر کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا

0
189

پاکستان نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان کے افغانستان سے متصل چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چمن بارڈر کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا چمن کراسنگ کی بندش عارضی ہے۔

یاد رہے کہ افغان طالبان نے بھی گزشتہ ماہ کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد چمن کراسنگ کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا جسے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here